Posts

Showing posts from April, 2022

Masjidenabwi me hone Wala waqia

Image
 #masjidenabwi  #n2beel2  #توہین_مسجد_نبوی_نامنظور  کل جب مسجد نبوی میں جو بے ہنگم شور سنائی دیا وہاں کچھ لوگوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔۔۔ان کو یہ بھی یاد نہ رہا کہ وہ اس وقت کہاں کھڑے ہیں اللہ تعالی ہمیں حد سے بڑھ جانے والوں سے محفوظ رکھے بے حد افسوس کا مقام ہے اب ہمیں مقام مقدسہ کا بھی کوئی تقدس نہیں خود کو صحیح ثابت کرنے کے لئے اتنا غصہ ٹھیک نہیں اس اشتعال کا آخر انجام کیا ہو گا؟ بہر حال جو ہوگیا اس کیلئے اللہ تعالٰی سے معافی کے دعا مانگتے ہیں، اللہ تعالٰی اپنے رحمت سے ہمیں معاف کرے تمام سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو، اور تمام مسلمانوں کو، آئندہ کیلئے اسطرح کے سب مقدس مقامات کی مکمل خیال رکھنا چاہیے اللہ تعالٰی ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین افسوس کی بات ہے جس بارگاہ میں اللہ تعالی نے اونچا بولنا منع فرمایا ہے جہاں صحابہ کرام سانس اونچا لینا مناسب نہ سمجھیں جہاں ہر کوئ احترام سے حاضری دے وہاں اس طرح کی حرکتیں کرنا انتہائی نامناسب بات ہے۔ وہ اپنی نفرت میں اتنے بڑھ گئے تھے کہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔۔ یہ کونسا مہینہ ہے وہ یہ بھول گ...

What is Dua (Urdu)

 What is Dua (Urdu) دعا کیا ہے؟ 7:55 اُدۡعُوۡا رَبَّکُمۡ تَضَرُّعًا وَّ خُفۡیَۃً ؕ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿ۚ۵۵﴾  تم لوگ اپنے پروردگار سے دعا کیا کرو گڑ گڑا کر بھی اور چپکے چپکے بھی واقعی اللہ تعالٰی ان لوگوں کو نا پسند کرتا ہے جو حد سے نکل جائیں  ۔مَا کَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ یَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ وَ لَوۡ کَانُوۡۤا اُولِیۡ قُرۡبٰی مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُمۡ اَنَّہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۱۳﴾  پیغمبر کو اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی ہوں اس امر کے ظاہر ہو جانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں 25:65 وَ الَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ ٭ۖ اِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا ﴿٭ۖ۶۵﴾  اور جو یہ دعا کرتے ہیں  کہ اے ہمارے پروردگار! ہم سے دوزخ کا عذاب پرے ہی پرے رکھ ،  کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے  ۔25:77 قُلۡ مَا یَعۡبَؤُا بِکُمۡ رَبِّیۡ لَوۡ لَا دُعَآؤُکُمۡ ۚ فَقَدۡ کَذَّبۡتُمۡ فَسَوۡفَ یَکُوۡنُ ...

Tum us waqt Kahan the?

Image
 بعض اوقات خاموشی الفاظ سے زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔۔ کبھی کبھی آپ کا جواب ہر اس چیز میں ہوتا ہے جو نہیں کہا گیا تھا اور اس کے بعد وہ سب کچھ ہوتا ہے جو نہیں کیا گیا تھا۔  کبھی کبھی   آپ کے الٹے سیدھے  بولے گئے الفاظ زیادہ خاموش کردیتے ہیں۔  کبھی کبھی لوگ آپ کو کچھ بھی نہ کہہ کر دکھاتے ہیں کہ وہ واقعی کون ہیں ۔  بعض اوقات  آپ کو اپنی الجھنوں اور آپ کے سلگتے سوالوں کا جواب چاہیے ہوتے ہیں۔۔۔لیکن ان لوگوں سے بات بھی کیا کی جائے جن کے پاس ہر بات کا ایک ہی جواب ہوتا ہے  کہ تم اس وقت کہاں تھے۔۔۔۔۔  لیکن وہ اپنا بھی نہیں بتاتے کہ وہ اس وقت کہاں تھے 😁😁

رمضان اور سیاست پر بحث

Image
 رمضان کا مہینہ ہے اور ہمیں اس بارے میں بھی ضرورت سوچنا چاہیے اور اس کی پریکٹس بھی کرنی چاہیے یہ سورۃ قصص کی آیت نمبر 77 کا کچھ حصہ ہے  اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۷۷﴾ اس کا ترجمہ ہے ..... اللہ تعالیٰ فساد چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔ رمضان میں ہمیں وہ کام کرنا چاہیے جو کہ اللہ تعالی کو پسند ہو اور اللہ تعالی فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا یعنی لڑائی جھگڑا کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا تو ہمیں رمضان میں ایک پریکٹس کرنے کی کوشش کرتے ہیں میں بھی کوشش کروں گی آپ بھی کوشش کریں کہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے کچھ لوگ کوشش بھی کرتے ہیں کہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے لیکن دوسرے لوگ انکو پھر بھی جواب دینے پر مجبور کر دیتے ہیں تو ایسی صورتحال میں ہمیں سوچنا چاہیے کہ شیطان تو قید کردیا گیا ہے لیکن انسانوں کے اپنے اندر بھی کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو اس کی پرسنلٹی کا حصہ بن چکی ہوتی ہیں ان باتوں سے توبہ کرکے خود کو ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش بھی کی جاسکتی ہے اور ثابت بھی کیا جا سکتا ہے رمضان میں جب ہم اللہ کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں اس چیز سے ب...