Masjidenabwi me hone Wala waqia
#masjidenabwi
#n2beel2
#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
کل جب مسجد نبوی میں جو بے ہنگم شور سنائی دیا وہاں کچھ لوگوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔۔۔ان کو یہ بھی یاد نہ رہا کہ وہ اس وقت کہاں کھڑے ہیں
اللہ تعالی ہمیں حد سے بڑھ جانے والوں سے محفوظ رکھے
بے حد افسوس کا مقام ہے اب ہمیں مقام مقدسہ کا بھی کوئی تقدس نہیں خود کو صحیح ثابت کرنے کے لئے اتنا غصہ ٹھیک نہیں اس اشتعال کا آخر انجام کیا ہو گا؟
بہر حال جو ہوگیا اس کیلئے اللہ تعالٰی سے معافی کے دعا مانگتے ہیں، اللہ تعالٰی اپنے رحمت سے ہمیں معاف کرے
تمام سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو، اور تمام مسلمانوں کو، آئندہ کیلئے اسطرح کے سب مقدس مقامات کی مکمل خیال رکھنا چاہیے
اللہ تعالٰی ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے، آمین ثم آمین یا رب العالمین افسوس کی بات ہے جس بارگاہ میں اللہ تعالی نے اونچا بولنا منع فرمایا ہے جہاں صحابہ کرام سانس اونچا لینا مناسب نہ سمجھیں جہاں ہر کوئ احترام سے حاضری دے وہاں اس طرح کی حرکتیں کرنا انتہائی نامناسب بات ہے۔
وہ اپنی نفرت میں اتنے بڑھ گئے تھے کہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔۔
یہ کونسا مہینہ ہے وہ یہ بھول گئے وہ کہاں کھڑے ہیں یہ بھول گئے
اس جگہ وہ کیا کرنے آئے ہیں یہ بھول گئے
وہ کس کو بےعزت کرنا چاہ رہے تھے اور کس کا تقدس پامال کر دیا ! 🥲
صد افسوس ہمیں تو یہ حکم ملا ہے
اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو
سورہ حجرات - ۲
۔ان لوگوں کو اگر اس طرح کا کچھ کرنا بھی تھا وہ مسجد کی حدود باہرجا کر کرتے ۔حالانکہ اس عمل سے ان کو کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔۔۔
نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے۔ ہر مسجد قابل احترام ہے وہاں شور شرابا اور بدتمیزی نہیں ہوسکتی ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ادب و احترام میں تو بہت بلند ہے۔ اللہ پاک اس طرح کی جہالت سے ہمیں محفوظ آمین

Comments
Post a Comment