رمضان کا مہینہ ہے اور ہمیں اس بارے میں بھی ضرورت سوچنا چاہیے اور اس کی پریکٹس بھی کرنی چاہیے یہ سورۃ قصص کی آیت نمبر 77 کا کچھ حصہ ہے
اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۷۷﴾
اس کا ترجمہ ہے ..... اللہ تعالیٰ فساد چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
رمضان میں ہمیں وہ کام کرنا چاہیے جو کہ اللہ تعالی کو پسند ہو اور اللہ تعالی فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا یعنی لڑائی جھگڑا کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا تو ہمیں رمضان میں ایک پریکٹس کرنے کی کوشش کرتے ہیں میں بھی کوشش کروں گی آپ بھی کوشش کریں کہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے کچھ لوگ کوشش بھی کرتے ہیں کہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے لیکن دوسرے لوگ انکو پھر بھی جواب دینے پر مجبور کر دیتے ہیں تو ایسی صورتحال میں ہمیں سوچنا چاہیے کہ شیطان تو قید کردیا گیا ہے لیکن انسانوں کے اپنے اندر بھی کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو اس کی پرسنلٹی کا حصہ بن چکی ہوتی ہیں ان باتوں سے توبہ کرکے خود کو ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش بھی کی جاسکتی ہے اور ثابت بھی کیا جا سکتا ہے رمضان میں جب ہم اللہ کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں اس چیز سے بھی بچنے کی ضرورت ہے کہ کوئی چاہے کتنی بھی لڑائی کرنے کی کوشش کریں بدمزگی کرنے کی کوشش کریں لیکن ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ لڑائی نہ ہو اور بدمزگی نہ ہو جب ہم کسی کے مقابل ہوتے ہیں تو ہمیں یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اس سے بہتر ہیں *ہم*فساد *نہیں*چاہتے* ....... تو آئیے بس اس کوشش میں لگ جائیں کہ کسی کو ہماری وجہ سے تکلیف نہ ہو لوگوں کو بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی تکلیف پہنچ جاتی ہے معمولی سے معمولی باتوں پر کسی کو تکلیف پہنچ سکتی ہے وہ ایک ایموجی یا ابرو کا اچکانا بھی ہو سکتا ہے اور یہ ایک دوسرے کے خلاف ویڈیوز لگانا دوسروں کا مذاق اڑانا ۔۔۔۔۔کہیں ایسا نہ ہو کہ خود کو سقراط ثابت کرنے کی کوشش میں ہم فراعین مصر کے دور کی حرکتیں شروع کر دیں۔۔ آپ خود کو اس بات کے لئے تیار کریں کے اب رمضان میں فالتو کی بحث نہیں کرنی ہے کوئی آپ کو کتنا بھی بحث پر اکسائے اور آپ کو دعوت دے کہ آؤ سیاست پر بحث کرنی ہے تو آپ اس کو صاف جواب دیں رمضان کا مہینہ تقریبا آدھا گزر گیا لیکن سیاست پر بحث ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔۔ ساری حقیقت اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ہم نہیں جانتے کہ کون ٹھیک ہے اور کون غلط ہے ہمیں اللہ تعالی سے یہ دعائیں مانگنی چاہیے ١. اللَّهُمَّ أرِنِى حَقِيقَةَ الْاَشْيَآءَ كَمَا هِىَ ترجمہ : اے اللہ ! تو مجھے چیزوں کی حقیقت کو ویسا ہی دکھا دے جیسی وہ ہیں-
٢. اللهم ارنا الحق حقاً وارزقنا اتباعه وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه ترجمہ : اے اللہ مجھے حق کو حق دکھا اور اُسکی اتباع کرنے کی توفیق دے۔ اور مجھے باطل کو باطل دکھا اور اُس سے اجتناب کرنے کی توفیق دے-۔ اللہ تعالی ہمیں نیک عمل کرنے والوں میں شامل فرمائے ۔اللہ تعالی ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے اللہ تعالی ہمیں ہر فتنے سے محفوظ رکھے آمین آپ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اس کے بارے میں آپ نیچےکومنٹ باکس میں بتا سکتے ہیں رمضان مبارک
|
Comments
Post a Comment