Posts

Showing posts from May, 2022
 #overseas #overseaspakistanis #ARYNews #GeoNews  ہمارے تمام اوورسیز پاکستانی  پاکستان سے بہت محبت کرتے  ہیں ان کے دل  پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں اللہ تعالیٰ  سب کو اپنی حفظ امان میں رکھے اپنے وطن سے دور ہیں لیکن ہمیں اس بات کی خوشی ہونی چاہیے  وہ آرام سے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔(ہمیں ان کو الجھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ) پہلے میں یہ سمجھتی تھی کہ ان کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے لیکن مسجد نبوی والے واقعہ کے بعد میں نے  اپنا ارادہ بدل لیا تھا ۔کیونکہ وہ جہاں رہتے ہیں وہاں قانون  بہت سختی  ہے ہم پاکستانی نہیں چاہتے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہوں کیونکہ وہ گھروں سےدور ہیں  وہ ground realities نہیں جانتے.... اورسیز جو اپنے گھر میں اپنے ماں باپ کو اپنے بہن بھائیوں کو اپنے رشتے داروں کو جو بھی رقوم یا تحائف بھیجتے  ہیں یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ہے اب وہ جہاں رہتے ہیں وہاں دل لگا کر کام کریں اور بہت اچھی زندگی گزاریں ہے۔۔۔اللہ تعالی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے  آمین

کیا نقطہ نظر بدلنے سے جذبہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے؟

Image
 کسی نقطہ نظر کو لے کے ہمیں خود کو اس کا قیدی نہیں بنا لینا چاہیے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں قران کریم ہماری مذہبی سوچ اچھی کتابوں کے مثبت اثر کو کبھی نظر انداز نہ کریں کیوں کے سوشل میڈیا کی معلومات کے ذرائع پر مکمل طور پر انحصار نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔۔ ایک بزرگ کہتے ھیں کہ سرِ بازار چلتے ھوئے کسی نے میرے ٹخنے پر ڈنڈے سے چوٹ لگائی درد اور غضب کی کیفیت میں پلٹ کر جو مارنے والے کو دیکھا ،، تو ایک نابینا اپنے ڈنڈے سے رستہ ٹٹول رھا تھا ،، غصے کی کیفیت جھٹ سے شفقت اور ترس میں تبدیل ھو گئ اور میں نے اس نابینا کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کو اس کی منزل تک پہنچا کر آیا - اس دن مجھے احساس ھوا کہ جب انسان کا نقطہ نظر تبدیل ھوتا ھے تو جذبات بھی تبدیل ھو جاتے ھیں ،، ھمیں آج ایک دوسرے کے بارے میں نقطہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ھے، جذبات خود ھی تبدیل ھو جائیں گے ،، _ ان شاء اللہ

Dementia

 A beautiful article:  والدہ کو ڈیمنشیا (Dementia) کی بیماری بتائی گئی ۔ یہ ایسی بیماری ہے کہ بڑھاپے میں ہر تین میں سے ایک بندے کو الزائمر (Alzheimer) یا ڈیمنشیا ہونا ہی ہونا ہے ۔ آپ میں سے بھی بہت سارے لوگ اس کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ لہذا اسے دھیان سے پڑھیں ۔ یہ دونوں بیماریاں دماغی کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ افسوس یہ ہوتا ہے کہ میں اپنی والدہ کی خود خدمت نہیں کر سکا باھر کے ملک ہونے کی وجہ سے ۔ مجھے خود بھی سائنس (Sinus) کا مسئلہ تھا اور الرجی کی پرابلم تھی ۔ بار بار چھینکیں آتی تھیں ۔ ناک سے پانی بے انتہا آتا تھا اور تقریبا ۱۵ سال تک یہی مسئلہ رہا جو کہ لڑکپن میں ہی شروع ہو گیا تھا ۔  کبھی کبھار ذہن میں آتا تھا کہ نہ جانے ہمارے دین نے ہمیں ان بیماریوں سے نجات کا طریقہ بھی بتلایا ہے یا نہیں ۔ بہرحال والدہ کی تو ڈیتھ ہو گئی اور میں اپنی کم علمی کی وجہ سے اور یورپ میں ہونے کی وجہ سے کچھ نہ کر پایا ۔ اس کا افسوس ہمیشہ رہے گا ۔ کم از کم یہی افسوس ان کے لئے نیک اعمال کرنے ، اس طرح کا علم بانٹنے اور استغفار کرنے اور کروانے پر آمادہ کرتا رہے گا ۔ ان کی وفات نے گہرا اثر چھوڑ...

Allah ki shan

 یَسۡئَلُہٗ  مَنۡ  فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ کُلَّ  یَوۡمٍ ہُوَ  فِیۡ  شَاۡنٍ ﴿ۚ۲۹﴾آسمانوں میں اور زمین میں جوبھی ہے سب اُسی سے مانگ رہاہے۔وہ روزانہ ایک نئی شان میں ہےیعنی ہر روز اور ہرآن وہ اپنی کائنات کی تدبیر اور اپنی مخلوقات کی حاجت روائی میں اپنی کسی نہ کسی شان یا صفت کا مظاہرہ فرماتا رہتا ہےنبی کریم نے اس قول کی وضاحت اس طرح سے فرمائی ابودرداء نبی کریم کے اس قول  کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہ بھی اس کی شان ہے کہ وہ گناہ معاف کرتا ہے پریشانی دور کرتا ہے کچھ لوگوں کا کام کرتا ہے ہر آن  ہر لمحہ اللہ تعالی کسی نہ کسی انسان  کی  حاجت پوری کر رہا ہے کسی کی دعا سن رہا ہے سب کچھ اللہ تعالی کے اذن سے ہو رہا ہے جو اللہ تعالی کو پہچانتے ہیں وہ ناامید نہیں ہوتے وہ ہر معاملہ اسی کے سپرد کرتے ہیں جب صبح دیکھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمارے ساتھ کیا معاملہ ہوتا ہے اور جب شام دیکھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اب اللہ تعالی ہمارے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے یعنی وہ اللہ تعالی ہی کی تدابیر کو دیکھتے رہتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اختیار سارے کا سارا اسی...